0
Monday 1 Jul 2024 22:50

شہباز شریف 2 سے 3 جولائی تک تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

شہباز شریف 2 سے 3 جولائی تک تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف 2 سے 3 جولائی تک دوشنبے تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم مجلس نمائندگان کے چیئرمین اور تاجک وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے، یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ فریقین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں گے، مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1145084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش