0
Wednesday 3 Jul 2024 22:50

تیسرا دوحہ اجلاس کامیاب رہا، طالبان

تیسرا دوحہ اجلاس کامیاب رہا، طالبان
اسلام ٹائمز۔ طالبانی نائب وزیر اقتصادیات عبداللطیف نظری نے اعلان کیا ہے کہ طالبان و افغان عوام کے لئے بعض چیلنجوں کے باوجود بھی دوحہ اجلاس کامیاب رہا ہے۔

افغانستان کے اقتصادی تعلقات پر دوحہ اجلاس کے مثبت اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عبداللطیف نظری نے کہا کہ امارت اسلامیہ کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے تعامل کی ترقی ایک بڑی کامیابی ہے۔

طالبانی ڈپٹی وزیر اقتصادیات نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تعاون، پابندیاں ہٹانا اور افغان عوام کے اثاثوں کو جاری کرنا، تیسرے دوحہ اجلاس کی اہم ترین پیشرفت و کامیابیوں میں شامل ہے۔

انہوں نے دوحہ کے تیسرے اجلاس کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک مضبوط افغانستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تیسرا دوحہ اجلاس اقوام متحدہ کی میزبانی میں قطر کے رٹز کارلٹن ہوٹل (Retz-Carlton Hotel) میں منعقد ہوا کہ جس میں افغانستان کے لئے 20 سے زائد ممالک کے خصوصی نمائندوں اور طالبان کے نمائندوں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1145546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش