0
Wednesday 3 Jul 2024 22:59

حزب اللہ لبنان کیجانب سے اہم اسرائیلی فوجی اڈے پر 100 میزائلوں کیساتھ کامیاب حملہ

حزب اللہ لبنان کیجانب سے اہم اسرائیلی فوجی اڈے پر 100 میزائلوں کیساتھ کامیاب حملہ
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے آج شام اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے نہتے و مظلوم عوام اور دلیر فلسطینی مزاحمتی محاذ کی حمایت کے ساتھ ساتھ اپنی "عزیز" نامی یونٹ کے کمانڈر محمد ناصر نعمہ المعروف حاج ابو نعمہ کی ٹارگٹ کلنگ کے جواب میں کیلع نامی اہم اسرائیلی ملٹری بیس کو 100 میزائلوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں لبنانی مزاحمت نے تاکید کی کہ اس حملے میں نفح نامی اسرائیلی فوجی اڈے میں واقع غاصب صیہونی فوج کی گولان آرمی کے کمانڈ ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ کیلع نامی اسرائیلی ملٹری بیس میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے فضائی دفاع کے ہیڈکوارٹر کو بھی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک دوسرے بیان میں یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ اس نے اپنی ایک دوسری جوابی کارروائی میں کریات شمونہ نامی صیہونی فوجی اڈے میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے 769ویں بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر "فلق" نامی میزائلوں کے ساتھ بھی کامیاب حملہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے حزب اللہ لبنان کے مذکورہ ذیلی کمانڈر کو آج دوپہر جنوبی لبنان کے شہر طائر میں ایک کار پر اپنے ڈرون حملے میں شہید کیا تھا۔

-
خبر کا کوڈ : 1145551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش