0
Saturday 29 Jun 2024 13:18

کوئٹہ، علامہ شبیر میثمی کی علامہ جمعہ اسدی اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ذمہ داران سے ملاقات

کوئٹہ، علامہ شبیر میثمی کی علامہ جمعہ اسدی اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ذمہ داران سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کوئٹہ میں اپنے جامعہ امام صادق علیہ السلام کے مدیر علامہ محمد جمعہ اسدی، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ذمہ داران اور دیگر علماء و عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔ جامعہ امام صادق علیہ السلام کوئٹہ میں جامعہ کے مدیر علامہ محمد جمعہ اسدی سے ملاقات کے موقع پر علامہ شبیر میثمی نے انکی عیادت کی، جبکہ علامہ جمعہ اسدی نے علامہ شبیر میثمی سے انکے بھائی مصدق حسین لاکھانی کے وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماء نے اس موقع پر طلباء سے خطاب بھی کیا۔ بعد ازاں علامہ شبیر میثمی نے شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر علامہ آصف حسینی، علامہ دبیر حسین اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ذمہ داران سے بھی ملاقاتیں کیں اور زائرین امام حسین علیہ السلام کو درپیش مسائل سمیت دیگر أمور پر بھی غور و خوص کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1144542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش