0
Monday 24 Jun 2024 22:10

معاشرے میں ہر سطح پر نشے کیخلاف مہم چلانی چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی

معاشرے میں ہر سطح پر نشے کیخلاف مہم چلانی چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں ادارہ برائے انسداد منشیات و نفسیاتی امراض کوئٹہ بحالی سینثر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کوئٹہ بحالی سینٹر کے سربراہ سید عادل شاہ نے انہیں ادارے کی خدمات اور فعالیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سید عادل شاہ نے بتایا کہ کوئٹہ بحالی سینثر QRC میں اس وقت 29 مریض زیر علاج ہیں۔ جنہیں منشیات کے نقصانات اور مضر اثرات سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ ان کا علاج کیا جاتا ہے۔ منشیات کو دین اسلام نے حرام قرار دیا ہے کیونکہ یہ انسان کے لئے مضر ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نشہ زہر قاتل ہے، جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ منشیات کے بیوپاری موت کے سوداگر ہیں۔ منشیات فروشی انسان دشمنی ہے۔ حکومت اور ریاستی ادارے منشیات کی ترسیل اور خرید و فروخت کو روک کر نوجوان نسل کو تباہی سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑیں منشیات کی ترسیل اور خرید و فرخت میں ملوث ہیں، جو بھتہ اور رشوت لے کر اس گھناؤنے کاروبار کی سرپرستی کرتے ہیں۔ انہوں نے منشیات کے عادی افراد کو نشہ جیسی مہلک بیماری سے نجات دلانے کے حوالے سے کوئٹہ بحالی سینٹر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہر سطح پر نشے کے خلاف مہم چلانی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1143588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش