0
Tuesday 2 Jul 2024 15:43

ملتان، محرم الحرام کے دوران 910 جلوس اور 3182مجالس عزا منعقد ہوں گی، آرپی او ملتان 

ملتان، محرم الحرام کے دوران 910 جلوس اور 3182مجالس عزا منعقد ہوں گی، آرپی او ملتان 
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کرام سے تعاون کی خواہاں ہے، امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیارات تفویض کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کو محرم الحرام کے جلوسوں کی مرمت کا ٹاسک سونپا جاچکا ہے، معیاری کام کیلئے جلوسوں کے روٹس کی مرمت کا ٹینڈر کیا جاچکا ہے، سی اینڈ ڈبلیو کو بھی ان بورڈ لیا گیا ہے اور محکمہ پنجاب ہائی وے تمام پیچ ورک کرے گا۔ میپکو حکام سے رابطہ میں ہیں، جلوسوں کے روٹس سے بے ہنگم لٹکتی تاروں کی درستگی کیلئے بھی ہدایت دی جاچکی ہیں جبکہ متعلقہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نا کرنے اور کم وولٹیج کے سدباب کیلئے بھی لکھا گیا ہے۔

کمشنر مریم خان نے کہا کہ عزاداروں کی سہولت کیلئے جلوسوں کے روٹس پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے، واسا کو گٹروں کے ڈھکن تبدیل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، آر پی او ملتان کیپٹن ر سہیل چوہدری نے کہا کہ محرم الحرام کے پہلے 10 روز 910 جلوس، 3182 مجالس ہونگی، محرم الحرام میں امن و امان کیلئے جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا جاچکا ہے، ڈویژن میں 10 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق ڈوگر، ایڈیشنل کمشنر عبدالجبار، سید اصغر علی نقوی، انجینئر سخاوت علی، صاحبزادہ انوار الحق مجاہد، خاور حسین بھٹہ، عنایت اللہ رحمانی، علامہ عبدالحق مجاہد، سید عون رضا شمسی، مولانا زبیر احمد صدیقی، صدر چیمبر آف کامرس میاں راشد اقبال، ویڈیو لنک پر ڈی سیز، ڈی پی اوز، علما کرام موجود تھے۔ اجلاس کے آخر میں وطن عزیز میں امن کے قیام اور ترقی کیلئے دعا کی گئی۔ 
خبر کا کوڈ : 1145252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش