0
Thursday 4 Jul 2024 13:09

عمران خان کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ مسترد

عمران خان کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ مسترد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی یہ رپورٹ غیر ضروری ہے۔ پاکستان میں جمہوریت فعال ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے مذہبی آزادیوں سے متعلق امریکی رپورٹ کو بھی حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آدھی سے زیادہ رپورٹ غلط اور بے تحقیق ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں ہر فرد کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے دوران کئی ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ایک سوال پر دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں عدالتیں ملکی قوانین کے مطابق فیصلے صادر کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے رپورٹ حقائق کے منافی ہے، آدھی سے زائد رپورٹ غلط اور بغیر تحقیق کی ہے، پاکستان میں ہر فرد کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ دوحہ تھری مذاکرات میں آصف درانی نے پاکستان کی نمائندگی کی، یکم جولائی کو افغان اور پاکستانی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی، آصف درانی نے دہشتگردی میں افغانستان کی سرزمین کے استعمال اور پاکستانی طالبان کی معاونت پر افغان وفد کو آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1145647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش