0
Thursday 4 Jul 2024 15:03

پارلیمانی انتخابات نے بھارت میں فرقہ وارانہ سیاست کا خاتمہ کردیا، اکھلیش یادو

پارلیمانی انتخابات نے بھارت میں فرقہ وارانہ سیاست کا خاتمہ کردیا، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ 2024ء کے پارلیمانی انتخابات بھارت میں فرقہ وارانہ سیاست کے خاتمے کا نشان ہیں اور انڈیا الائنس کی اخلاقی فتح تھی۔ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے قنوج کے ممبر آف پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے کہا کہ جس دن انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا اس دن بھارت کے لئے فرقہ وارانہ سیاست سے آزادی کے دن کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورا ہندوستان سمجھ گیا ہے کہ فرقہ وارانہ ذہنیت سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن انڈیا کی اخلاقی جیت ہے، یہ مثبت سیاست کی جیت ہے ساتھ ہی ساتھ یہ سماجی انصاف کی تحریک کی جیت ہے۔ اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ 4 جون 2024ء بھارت کے لئے فرقہ وارانہ سیاست سے آزادی کا دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں فرقہ وارانہ سیاست ہمیشہ کے لئے ہار گئی ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ الیکشن مثبت سیاست کا ایک نیا دور ہے، آئین کے حامی لوگ جیت گئے، آئین جیت گیا۔
خبر کا کوڈ : 1145623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش