0
Tuesday 2 Jul 2024 19:01

دیوبندی اسکالر سید طیب شاہ کا ملتان میں ''غدیری اجتماع'' سے خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام عید غدیر کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں شاندار ''غدیر کانفرنس'' کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہل تشیع، اہلسنت اور دیوبندی علماء نے شرکت اور خطاب کیا۔ کانفرنس سے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، دیوبندی عالم دین سید محمد طیب شاہ بخاری اور اہلسنت مذہبی اسکالر مفتی فضل ہمدرد نے خطاب کیا جبکہ سید عاصم رضا شاہ، کاشف زیدی، مظفر مجاہد، ابوذر مہدی نے منقبت اور قصیدوں سے شرکاء کو گرمایا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیوبند اسکالر سید طیب شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ شہادت حضرت عثمان 12 ذوالحجہ کو ہوئی ہے لیکن مولا علی کی فضیلت کو چھپانے کے لیے یہ 18 ذوالحجہ کو مناتے ہیں، انبیائے کرام کے بعد اعلیٰ مرتبہ حضرت علی کا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اہلیبیت سے محبت کرنے والے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1145283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش