0
Friday 5 Jul 2024 22:09

محرم الحرام میں سوشل میڈیا ایپس بند ہوں گی یا نہیں؟ حکومت نے فیصلہ کرلیا

محرم الحرام میں سوشل میڈیا ایپس بند ہوں گی یا نہیں؟ حکومت نے فیصلہ کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں فیس بک، ٹک ٹاک، واٹس اپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کردی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ فیس بک، ٹک ٹاک، واٹس اپ سمیت دیگرسوشل میڈیا ایپس بند نہیں ہوں گی اور محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فل پروف بنایا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے ہدایت کی سیکیورٹی کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے جبکہ موبائل سگنلز بھی ان جگہوں پر بند ہوں گے جہاں جلوس ،مجالس ہوں گی۔

یاد رہے مختلف صوبوں کی طرف سے 6 ایپلی کیشنز کو 6 تا11 محرم بند رکھنے کا کہا گیا تھا، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ محرم الحرم کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ،سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم 6 تا 11 محرم تک بند رہیں گے۔ محکمہ داخلہ نے مزید کہا تھا کہ کسی بھی شخص کو سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی اور کوئی بھی شخص ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ، فیس بک وغیرہ پر مذہبی منافرت پھیلاتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1145962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش