0
Friday 5 Jul 2024 20:51

اسرائیل، حزب اللّٰہ کیخلاف فضائی دفاعی نظام "آئرن بیم" استعمال نہیں کرسکے گا

اسرائیل، حزب اللّٰہ کیخلاف فضائی دفاعی نظام "آئرن بیم" استعمال نہیں کرسکے گا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ میں دفاعی نظام آئرن بیم کو استعمال نہیں کرسکتا۔ بیروت سے عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے پاس فضائی اہداف کی نشاندہی اور تباہ کرنے والا دفاعی نظام انتہائی محدود ہے۔ رپورٹ کے مطابق فضائی شیلڈ تیار کرنے والی کمپنی نے دفاعی نظام کی بیٹریاں فوری فراہم کرنے سے معذرت کی ہے۔ کمپنی کا موقف ہے کہ نئے فضائی دفاعی نظام کی تیاری 2025ء کے آخر تک ہی ممکن ہوسکے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے ساتھ براہ راست جنگ میں آئرن بیم مکمل طور پر ناکارہ ثابت ہوگا۔

 عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ آئرن بیم حزب اللّٰہ کے بھاری میزائل، راکٹ اور ڈرونز روکنے میں ناکام رہے گا۔ آئرن بیم یا شیلڈ آف لائٹ ایک ڈائریکٹڈ انرجی ویپن فضائی دفاعی سسٹم ہے، جسے اسرائیلی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز نے 11 فروری 2014ء کو سنگاپور ایئر شو میں متعارف کروایا تھا۔ یہ نظام مختصر فاصلے کے راکٹوں، توپ خانے کے گولوں اور مارٹر بموں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کی حد 7 کلومیٹر تک ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش