0
Friday 5 Jul 2024 21:01

کے الیکٹرک نے محرم کے 10 ایام میں لوڈشیڈنگ کی تو احتجاجاً اسکے دفتر میں بیٹھ جائینگے، گورنر سندھ

کے الیکٹرک نے محرم کے 10 ایام میں لوڈشیڈنگ کی تو احتجاجاً اسکے دفتر میں بیٹھ جائینگے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے اگر محرم الحرام کے 10 ایام میں لوڈشیڈنگ کی تو وہ احتجاجاً اس کے دفتر میں جا کر بیٹھ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے گورنر سندھ کی زیر صدارت علمائے کرام کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کامران ٹیسوری نے محرم الحرام میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے سمیت بلدیاتی اداروں کو نکاسی آب، پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ کے الیکٹرک کو ماہ محرم کے ابتدائی عشرے میں بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک نے محرم الحرام کے ابتدائی 10 ایام میں بجلی لوڈشیڈنگ کی تو وہ احتجاجاً کے الیکٹرک کے دفتر جا کر بیٹھ جائیں گے۔

کامران ٹیسوری نے شرجیل میمن کے استعفیٰ مانگنے کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن کو انکا گورنر رہنا پسند نہیں، وہ جانیں اور ان کی سیاست جانیں، میں صوبے کے آئینی سربراہ ہوں، میرا کام تو عوام کی خدمت کرنا ہے اور میں یہ کام کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف مل کر پاکستان کو مستحکم اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد جلد ہی سکھر، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں بھی آئی ٹی پروگرام شروع کریں گے۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے ٹاؤنز چیئرمینز کو فنڈز کا فقدان ہونے پر خود انہیں فنڈز دینے کی پیشکش بھی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1145944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش