0
Friday 5 Jul 2024 20:40

محرم الحرام، ہفتہ 6 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، ماہر فلکیات

محرم الحرام، ہفتہ 6 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، ماہر فلکیات
اسلام ٹائمز۔ ماہر فلکیات نے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی۔ ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ہفتہ 6 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، چاند کی پیدائش 6 جولائی کی رات 3 بجکر 57 منٹ پر ہوگی۔ ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ 6 جولائی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے 29 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 42 منٹ تک رہنے کا امکان ہے، 6 جولائی کو چاند کی اونچائی 7 ڈگری ہوگی۔ ماہر فلکیات نے مزید بتایا کہ مون سون کے بادل ہیں، مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا، محرم الحرام کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1145937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش