0
Friday 5 Jul 2024 21:43

پی ٹی آئی کا اجازت نامہ معطل ہونے کے باجود جلسہ کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا اجازت نامہ معطل ہونے کے باجود جلسہ کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں جلسے کا اجازت نامہ معطل ہونے کے باوجود جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی رہنمای عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم ہر صورت جلسہ کریں گے اور جلسہ ہوگا، ہم فیلڈ کے لوگ ہیں جلسہ کرنا آتا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ مانسہرہ کے جلسے سے آرہا ہوں، معلوم ہوا این او سی کینسل کی گئی ہے، ہم تیاریاں کر رہے ہیں، جلسے کیلئے ورکرز جمع ہوں گے، کسی بھی صورت جلسہ کینسل نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ترنول جلسہ ہر صورت میں ہوگا، عدالتی حکم کے بعد دی گئی این او سی ختم کی گئی، یہ ڈر کے مارے یہ سب کر رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت یہ کر رہی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کا اجازت نامہ (این او سی) معطل کر دیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت محرم الحرام اور دیگر سکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں سکیورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجلاس میں ایک سیاسی جماعت دعوت کے باوجود شریک نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1145978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش