0
Friday 5 Jul 2024 22:15

پیٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال ختم کرنے اور پمپس کھولنے کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال ختم کرنے اور پمپس کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے اور پمپس کھولنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے، اس ٹیکس کے نفاذ سے 10 لاکھ روپے ایک پمپ سے ٹیکس لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا تھا ہمارا مسئلہ حل کردیں گے لیکن ابھی مسائل ختم نہیں ہوئے ہیں۔ عبد السمیع خان نے کہا کہ ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم دوبارہ ہڑتال کریں گے لیکن ابھی پورے ملک میں پمپس کھولنے کا اعلان کررہے ہیں۔

واضح رہے پاکستان پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی کال پرآج ملک گیرہڑتال کی گئی تھی، ملک بھرمیں موجود تیرہ ہزار سے زائد پیٹرول پمپس آج صبح چھ بجے سے بند کردیے گئے تھے جس کے باعث شہری پریشان دکھائی دیے۔ گزشتہ رات بھی مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پرلمبی قطاریں دیکھی گئی تھیں۔ یاد رہے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگائے جانے پر انتہائی اقدام اٹھایا گیا، معاملہ حل کرنے کے لیے وزارت پیٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان گزشتہ روز ایک مذاکرات ہوئے جونتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1145966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش