0
Friday 5 Jul 2024 22:18

کیا حکومت بجلی پر سبسڈی دے گی یا غریب کو بھوکا مارے گی، شبر زیدی

کیا حکومت بجلی پر سبسڈی دے گی یا غریب کو بھوکا مارے گی، شبر زیدی
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ کیا حکومت بجلی پر سبسڈی دے گی یا غریب کو بھوکا مارے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ 50 ہزار تنخواہ لینے والے بتاتے ہیں کہ بجلی کا بل گھر کا سامان بیچ کر ادا کرتے ہیں، حکومت کو سوچنا چاہیے کہ کیا آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجلی کی قیمت بڑھاتے رہیں گے۔ شبر زیدی نے کہا کہ اعتراف کریں کہ معاشی طور پر ان لوگوں سے ریاست نہیں چل رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے آئی ایم ایف کا حکم ہے کہ 13 ہزار ارب جمع کرنے ہیں، چاہے لوگ بھوکے مرجائیں، حکومت عوام کو دوسری پٹڑی پر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ حکومت کہتی ہے 13 ہزار ارب روپے کہیں اور سے جمع ہوگئے تو ٹیکس کم کردیں گے، حکومت اپنے اخراجات کی بات ہی نہیں کررہی بس 13 ہزار ارب جمع کرنے ہیں، یہ خرچے کی بات اس لیے نہیں کرسکتے کیونکہ 9700 ارب سود میں دیتے ہیں۔ شبر زیدی نے کہا کہ حکومت کے پاس اب قرضے کی بات کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، حکومت سارا ریونیو جمع کرکے سود کی مد میں ادا کردیتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو شاید نہیں پتہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچہ تعلیم حاصل نہیں کررہا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے غریب کی حالت خراب ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش