1
Friday 28 Jun 2024 22:48

تل ابیب کیجانب سے غزہ میں نئی اسرائیلی ​​ہلاکتوں کا اعتراف

تل ابیب کیجانب سے غزہ میں نئی اسرائیلی ​​ہلاکتوں کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ غزہ پر غاصب اسرائیلی رژیم کے انسانیت سوز حملوں اور گذشتہ 16 سال سے جاری فلسطینی شہریوں کے ہمہ گیر محاصرے میں شدت کے باوجود مزید 1 غاصب صہیونی فوجی کی ہلاکت، عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے کم از کم نقصان کے اعلان کی پالیسی پر گامزن غاصب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اس کا 1 اور فوجی مارا گیا ہے۔

صیہونی اعتراف کے مطابق 19 سالہ سارجنٹ ایال شنز گذشتہ روز جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمتکاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران مارا گیا۔

غاصب صہیونی فوج کے اعلان کے مطابق غزہ کے خلاف جاری صیہونی جنگ میں تاحال مارے جانے والے غاصب اسرائیلی فوجیوں کی کم از کم تعداد 316 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1144447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش