0
Wednesday 3 Jul 2024 17:40

کوئٹہ پولیس کی کارروائی، مختلف علاقوں میں چوری کرنیوالے گروہ کے ملزمان گرفتار

کوئٹہ پولیس کی کارروائی، مختلف علاقوں میں چوری کرنیوالے گروہ کے ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کوئٹہ کے علمدار روڈ اور ملحقہ علاقوں میں چوری کرنے والے مختلف گروہوں کے متعدد کارندوں کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکلیں اور چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی۔ ایس پی قائد آباد ڈویژن شفیق الرحمٰن شاہوانی کے مطابق قائد آباد ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز ایس ڈی پی او قائد آباد اسحاق چنگیزی، ایس ایچ او قائد آباد توصیف فرمان اور دیگر عملے کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاںں کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھننے اور چوری کرنے والے چار گروہ کے سات کارندوں کو گرفتار کرکے قائد آباد اور گوالمنڈی کے مختلف علاقوں سے چھنی اور چوری کی گئیں پانچ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، جبکہ خفیہ اطلاع پر انڈسٹریل تھانے کے ایس ایچ او عتیق دستی اور دیگر عملے کے ہمراہ یارو میں چھاپہ مار کر گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ علمدار روڈ ، نیچاری، مشن روڈ، میکانگی روڈ، کاسی روڈ اور سرکی روڈ پر وارداتیں کرتے تھے۔ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1145487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش