0
Wednesday 3 Jul 2024 17:48

انجینئر رشید کو بطور رکن پارلیمنٹ حلف لینے کیلئے دو گھنٹے کی پیرول منظور

انجینئر رشید کو بطور رکن پارلیمنٹ حلف لینے کیلئے دو گھنٹے کی پیرول منظور
اسلام ٹائمز۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی 2 گھنٹوں کی پیرول کو منظوری دے دی۔ عدالت نے انہیں 5 جولائی کو پارلیمنٹ جاکر بطور رکن پارلیمانی حلف لینے کے لئے دو گھنٹے کی حراستی پیرول کی منظوری دی ہے۔ قبل ازیں انجینئر رشید نے بطور رکن پارلیمنٹ حلف لینے کے لئے عبوری ضمانت یا حراستی پیرول کی عدالت سے درخواست کی تھی۔ گذشتہ روز قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے انجیئنر رشید کو رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لینے کے لئے اپنی رضامندی کا اظہار دیا تھا جس کے بعد آج عدالت کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے گذشتہ پیر کو جیل میں بند کشمیری رہنما شیخ عبدالرشید، جنہیں انجینئر رشید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو بطور رکن پارلیمنٹ حلف لینے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد عدالت نے جموں و کشمیر کے بارہمولہ حلقہ سے پارلیمانی انتخابات جیتنے والے انجینئر رشید کو حلف لینے کے لئے 2 گھنٹوں کی حراستی پیرول کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ انجینئر رشید کو 2017ء میں دہشتگردی کے لئے فنڈنگ معاملہ میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، تب سے وہ جیل میں قید ہیں اور فی الحال وہ تہاڑ جیل میں ہیں۔ انتخابات میں انہوں نے بطور آزاد امیدوار حصہ لیتے ہوئے بارہمولہ حلقہ سے غیرمعمولی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس کے امیدوار عمر عبداللہ کو شکست دی تھی۔ انہوں نے بطور رکن پارلیمنٹ حلف لینے کے لئے عدالت میں عبوری ضمانت یا حراستی پیرول کے لئے عرضی داخل کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1145445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش