0
Wednesday 3 Jul 2024 15:07

ملتان، مفتی فضل ہمدرد اور سید طیب شاہ کا ''ہمدرد ہائوس'' کا دورہ، طلباء اور منتظمین سے ملاقات

ملتان، مفتی فضل ہمدرد اور سید طیب شاہ کا
اسلام ٹائمز۔ معروف اہلسنت اسکالر مفتی فضل ہمدرد اور دیوبندی عالم دین سید طیب شاہ بخاری نے دورہ ملتان کے دوران ادارہ خودی کے زیراہتمام چلنے والے ''ہمدرد ہائوس'' دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر اُنہوں نے ''ہمدرد ہائوس'' میں مقیم طلباء سے اور ادارے کے منتظمین سید فضل عباس نقوی، سید فرخ مہدی، سید جواد جعفری، جواد حیدر جوئیہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آغا ظہور حسین، سید محسن شمسی، سید مہدی کاظمی اور احسن مہدی موجود تھے۔

ادارے کے منتظمین نے اہلسنت علمائے کرام کو ادارے کا وزٹ کرایا، ادارے کی کارکردگی اور حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔ مفتی فضل ہمدرد نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مفتی فضل ہمدرد نے کہا کہ باپ کی شفقت سے محروم کے لیے ہمدرد ہاوس کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے، مجھے خوشی ہوئی ہے کہ اس ادارے میں بلاتفریق شیعہ سنی بچوں کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش