0
Wednesday 3 Jul 2024 14:59

ملتان، سربراہ اُمت واحدہ علامہ امین شہیدی کا ''ہمدرد ہائوس'' کا دورہ، طلباء اور منتظمین سے ملاقات 

ملتان، سربراہ اُمت واحدہ علامہ امین شہیدی کا
اسلام ٹائمز۔ اُمت واحدہ پاکستان کے سربراہ اور معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی نے دورہ ملتان کے دوران ادارہ خودی کے زیراہتمام چلنے والے ''ہمدرد ہائوس'' کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر اُنہوں نے ''ہمدرد ہائوس'' میں مقیم طلباء سے اور ادارے کے منتظمین سید فضل عباس نقوی، سید فرخ مہدی، سید جواد جعفری، جواد حیدر جوئیہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آغا ظہور حسین، سید محسن شمسی، سید مہدی کاظمی اور احسن مہدی موجود تھے۔ ادارے کے منتظمین نے علامہ محمد امین شہیدی کو ادارے کی کارکردگی اور حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔ علامہ محمد امین شہیدی نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1145470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش