0
Wednesday 3 Jul 2024 13:42

بلوچستان اور کے پی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

بلوچستان اور کے پی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ سربراہ جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحتے جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں اور رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی رہنماء میر محمد اسلم عمرانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالٰی محمد اسلم عمرانی کی شہادت کو قبول فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 1145456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش