0
Wednesday 3 Jul 2024 16:14

لبنان کیخلاف بڑھتی ہوئی اسرائیلی دھمکیاں ہمارے لئے تشویشناک ہیں، رجب طیب اردگان

لبنان کیخلاف بڑھتی ہوئی اسرائیلی دھمکیاں ہمارے لئے تشویشناک ہیں، رجب طیب اردگان
اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے گزشتہ شب کابینہ اجلاس کے بعد علاقائی صورت حال پر کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ مغربی ممالک کا حمایت یافتہ اسرائیل اپنے ہمسایوں کو آنکھیں دکھا رہا ہے۔ لبنان پر بڑھتے اسرائیلی حملے اور دھمکیاں ہماری تشویش میں اضافہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب مغرب اسرائیل کی حمایت کرتا ہے تو دوسری جانب عالم اسلام خاموش ہے اور یہ امر نتین یاہو کے قبضے والی پالیسی کا سبب بنتا ہے۔ بحیثیت تُرک ہم پہلے دن سے ہی اس بات کو سمجھ چکے تھے اور کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کے ظلم کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ اسرائیل اپنی توسیع پسندانہ پالیسی پر گامزن ہے۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہمارا ایک ایسے قاتل سے واسطہ پڑا ہے جسے ذرا بھی سیاسی سوجھ بوجھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظالم (نتین یاہو) بے گناہوں کا خون چوس کر اپنے شہریوں کی سلامتی کو بھی غیر محفوظ کر رہا ہے۔ جب تک نتین یاہو کی قیادت میں اسرائیل اپنے حملے بند نہیں کرتا ترکیہ سمیت کوئی ملک بھی خود کو محفوظ تصور نہیں کر سکتا۔ رجب طیب اردگان نے مزید کہا کہ ایک تُرک کی حیثیت سے ہماری اولین ترجیح اپنی سلامتی کو قائم رکھنا ہے۔ ہمارا مقصد واضح ہے۔ دانشمندانہ اور طویل المدت اقدامات کے ذریعے اپنے ملک کو بحران سے نکالنا ہمارا ہدف ہے۔ ہم ایک ایسے زمانے میں ہیں جب ہمیں امن قائم کرنے کے لئے اعلیٰ سطح تک بات چیت اور سفارت کاری کا راستہ اپنانا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 1145477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش