0
Friday 28 Jun 2024 09:13

حج کے دوران حجاج کرام کی شہادت افسوسناک ہے، علامہ علی حسنین

حج کے دوران حجاج کرام کی شہادت افسوسناک ہے، علامہ علی حسنین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ حج جیسے عظیم عبادت کے دوران سعودی حکومت کی جانب سے انتظامی امور میں غفلت دیکھی گئی۔ خانہ خدا کی زیارت کے موقع پر مناسب انتطامات نہ ہونے کے باعث تیرہ سو سے زائد حجاج کرام کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں علاقہ کے بزرگوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ اعمال حج کے موقع پر تیرہ سو سے زائد حجاج کرام کی شہادت نے پوری دنیا میں امت مسلمہ کے دلوں کو افسردہ کر دیا۔ سعودی حکومت کی جانب سے مناسب انتظامات میسر ہونے کی صورت میں اس نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج ہر سال بڑی تعداد میں عظیم عبادت کے غرض سے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ جہاں وقت کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بہتری آنی چاہئے، وہیں انتظامیہ کی غفلت اور بدنظمی کے باعث حجاج کرام کی شہادت باعث افسوس ہے۔ سعودی حکومت نے حجاج کرام کی شہادت کی وجہ تو بتا دی، تاہم اپنی غفلت کو کھل کر قبول نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سفارتی سطح پر اپنی قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے اس موضوع کو اٹھائیں، تاکہ آئندہ اس قسم کی بدنظمی سے بچا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1144203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش