0
Wednesday 3 Jul 2024 14:11

کراچی، قومی اسمبلی این اے 231 کے پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روکنے کے حکمِ امتناع میں توسیع

کراچی، قومی اسمبلی این اے 231 کے پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روکنے کے حکمِ امتناع میں توسیع
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔ جسٹس ارشد حسین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو حلقہ این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں الیکشن کمیشن کے لا آفیسر و دیگر پیش ہوئے۔ عدالت نے دوبارہ گنتی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی اور الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت تک دوبارہ گنتی سے روک دیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹریبونل نے خالد محمود کی درخواست پر این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے الیکشن ٹریبونل کے دوبارہ گنتی کے احکامات کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ حکیم بلوچ نے مؤقف اپنایا تھا کہ الیکشن ٹریبونل نے ہمارا مؤقف سنے بغیر 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش