0
Thursday 4 Jul 2024 17:18

دیامر میں آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک، فائرنگ کا سلسلہ جاری

دیامر میں آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک، فائرنگ کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے داریل میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں سانحہ ہڈور کا ماسٹر مائنڈ کمانڈر خمشاہ فیصل مارا گیا۔ آپریشن کے دوران گلگت بلتستان سکاؤٹس کے چار جوان بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ آخری اطلاع تک فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق داریل میں سانحہ ہڈر میں نامزد شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سانحہ ہڈر کا ماسٹر مائنڈ کمانڈر شاہ فیصل سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 
 
ترجمان کے مطابق سیکورٹی اداروں پر بھی کراس فائرنگ کی گئی ہے مگر سیکورٹی اداروں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کی اداروں کی یہ اہم پیش رفت ہے سانحہ ہڈر میں نامزد ملزمان کا گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مذکورہ کمانڈر گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں قراقرم ہائی وے پر مسافر بس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ دریں اثنا دیامر کی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش