0
Tuesday 25 Jun 2024 18:30

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ کراچی سیمت سندھ کے دیگر شہروں میں کل سے یکم جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی اور حبس ہے، جس سے معمولات زندگی بھی متاثر ہوکر رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کل سے بارشوں کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بارشیں 28 جون سے متوقع ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور محکمہ موسمیات کے بارشوں کے حوالے سے متضاد بیان سامنے آئے ہیں، جہاں ایک جانب پی ڈی ایم اے نے کل 26 جون سے یکم جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، مٹھی، سجاول، بدین اور دیگر اضلاع میں بادل کہیں تیز تو کہیں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ کراچی میں گرمی کا زور کل شام سے کم ہوگا اور 28 جون سے بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ میں جولائی میں ممکنہ بارش کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1143734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش