0
Wednesday 3 Jul 2024 19:54

پنجاب حکومت کی ٹک ٹاک پر جاری پرفارمنس بھی بدترین پرفارمنس ہے، صاحبزادہ حامد رضا

پنجاب حکومت کی ٹک ٹاک پر جاری پرفارمنس بھی بدترین پرفارمنس ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ٹک ٹاک پر جاری پرفارمنس بھی بدترین پرفارمنس ہے۔ مریم نواز پنجاب حکومت کو ایک ڈرامے کی طرح چلا رہی ہیں۔ تین سو یونٹ فری بجلی دینے کا اعلان کرنے والی حکومت نے دو سو یونٹ پر ظالمانہ ٹیکس لگا دیئے ہیں۔ فارم 47 والی حکومت نے عام آدمی کا جینا ناممکن بنا دیا ہے۔ بجلی کے بلوں میں حیران کن اضافے سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں سے چل رہی ہے۔ نااہل قیادت نے ملک کی معیشت کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل سیاسی مذہبی جماعت ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے سیاسی اتحاد کا فیصلہ محمود خان اچکزئی کریں گے۔ بھارت ایک دہشتگرد ریاست ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل جواد الحسن کاظمی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ پنجاب حکومت فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کی سرپرستی کرنے سے باز آ جائے۔ غریب عوام ظالم حکومت کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہی ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ عمران خان کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔ عمران خان کیخلاف لانچ کیے گئے سیاستدان اپنے ساتھ زیادتی کریں گے۔ گندم کی وسیع مقدار موجود ہونے کے باوجود حکومتی سرپرستی والے ذخیرہ اندوزوں نے گندم کے بحران کی سازش تیار کی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے غریب آدمی کا چولہا ٹھنڈا ہوگیا ہے۔ اقتدار میں آکر غریب آدمی کیلئے ہنگامی اقدامات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1145505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش