0
Wednesday 3 Jul 2024 20:36

ملتان، محرم الحرام کے حوالے سے عزاداروں کی سٹی ٹریفک آفیسر سے ملاقات، مسائل کی نشاندہی 

ملتان، محرم الحرام کے حوالے سے عزاداروں کی سٹی ٹریفک آفیسر سے ملاقات، مسائل کی نشاندہی 
اسلام ٹائمز۔ سٹی ٹریفک آفیسر ملتان جلیل عمران علیزئی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس عزا اور ماتمی جلوس روڈز کے موقع پر ٹریفک نظام کو بحال رکھنے کے لیے متعلقہ آ فسران و ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں، میں خود ٹریفک نظام کی بحالی کے لیے نگرانی کروں گا، جبکہ ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری خاور شفقت بھٹہ نے کہا کہ لائسنس داروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں لائسنس داروں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، ڈویژنل صدر انجینیئر سخاوت علی سیال، سینیئر نائب صدر مخدوم سید صدر الدین گیلانی، سمیت شاہ زیب حسن بلوچ، ملک شجر عباس کھوکھر، سید ظفر عباس زیدی، سید حسنین زیدی، سید حسن عباس رضوی، فراست علی صدیقی، فضل عباس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس آفیسر ملتان نے خاور شفقت بھٹہ ودیگر لائسنس داروں کو یقین دہانی کرائی کہ ماہ محرم الحرام میں بالخصوص مجالس عزا و ماتمی جلوس روٹس پر 24 گھنٹے ٹریفک وارڈنز ڈیوٹیاں دیں گے تاکہ ماتمی جلوسوں کے موقع پر مومنین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، جبکہ اس موقع پر سید طالب حسین پرواز نے ملک و قوم کی سلامتی امن و امان کے قیام ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 1145513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش