0
Wednesday 3 Jul 2024 21:03

دو دن پہلے نقلی ایم کیو ایم کے قائد نے وہی زبان استعمال کی جو وہ کرتے ہیں، مولا بخش چانڈیو

دو دن پہلے نقلی ایم کیو ایم کے قائد نے وہی زبان استعمال کی جو وہ کرتے ہیں، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ دو دن پہلے نقلی ایم کیو ایم کے قائد نے وہی زبان استعمال کی ہے جو وہ کرتے ہیں۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وہ اپنی گفتگو میں بھٹو صاحب اور بی بی صاحبہ کو لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی مدت کے بعد سندھ میں پرانے زخموں کے خشک ہونے کی فضا بننے لگی ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا خالد مقبول کے لہجے میں تلخی ہے کہ جب بھی بولوں آگ نکالوں۔ انکا کہنا تھا کہ آپ کو بولتا کون ہے، آپ چار پانچ حکومتوں میں رہے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا ایم کیو ایم کی سیاست نے اردو بولنے والوں کو سوائے جنازوں کے دیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہر حکومت میں ایم کیو ایم والے وزارتیں لیتے ہیں، اردو اور سندھی بولنے والے شعور رکھتے ہیں، وہ آپ کو جانتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے اختلاف کریں لیکن یہ راستہ اختیار نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 1145523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش