0
Wednesday 3 Jul 2024 19:56

نریندر مودی کے خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈروں کا پارلیمنٹ سے واک آؤٹ

نریندر مودی کے خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈروں کا پارلیمنٹ سے واک آؤٹ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب بدھ کو پارلیمنٹ کی کارروائی کے دوران ہوا۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیا۔ مودی کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ اپوزیشن ارکان  پارلیمنٹ کارروائی کے دوران قائد حزب اختلاف،  (ایل او پی) کے نعرے لگا رہے تھے۔ کچھ دیر ہنگامہ کرنے کے بعد اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر چلے گئے۔ واک آؤٹ پر ردعمل ظاہر  کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے میری بے عزتی نہیں کی، انہوں نے آئین کی بے عزتی کی ہے جس پر انہوں نے حلف اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہمیں ملک کی رہنمائی کرنی ہے، میں اس کے طرز عمل کی مذمت کرتا ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کا مطلب ہے کہ اگر آپ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے تو حکمران جماعت کو بھی سنیں۔ اسپیکر جگدیپ دھنکھر کے بعد نریندر مودی نے بھی اپوزیشن کے واک آؤٹ پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا ’’نعرے لگانا، ہنگامہ آرائی کرنا اور میدان سے بھاگنا اپوزیشن کے مقدر میں لکھا ہے‘‘۔
خبر کا کوڈ : 1145504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش