0
Wednesday 3 Jul 2024 20:05

پاکستان اور ازبکستان کا کثیرالجہتی تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستان اور ازبکستان کا کثیرالجہتی تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزی یوف کے درمیان آستانہ میں ملاقات ہوئی، کثیرالجہتی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خوشحال وسطی ایشیا اور بڑھتے ہوئے علاقائی روابط کیلئے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا، دونوں راہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ترجیحی تجارتی اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کو عملی جامہ پہنانے سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

دونوں راہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ازبکستان خطے کے ممالک کیلئے تجارت کی توسیع کے حوالے سے ایک ٹرانزٹ پوائنٹ ہے۔ دونوں راہنماؤں نے دستیاب مختلف آپشنز کی جانچ شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ کراچی پورٹ کو ترمز سے منسلک کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں راہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل پر بھی بات چیت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1145509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش