0
Wednesday 3 Jul 2024 21:05

پاکستان، ترکیہ اور آذر بائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور، محمد شہباز شریف کی شرکت

پاکستان، ترکیہ اور آذر بائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور، محمد شہباز شریف کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان، ترکیہ اور آذر بائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب اردگان اور آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی، دنیا کے 3 اہم خطوں کے ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس سے پہلے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور ہو چکا ہے، اجلاس میں علاقائی اور عالمی امن و خوشحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال، پائیدار معاشی ترقی کی ترویج کے لئے علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیراعظم نے تینوں ممالک کے مابین معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے کے لئے حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ معیشت، توانائی، سیاحت، موسمیات، ثقافت، تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش