0
Wednesday 3 Jul 2024 22:06

پاک بحریہ کی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ

پاک بحریہ کی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا، کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لائیو ویپن فائرنگ کے دوران پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پر پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش