0
Wednesday 3 Jul 2024 20:52

آئیڈیاز 2024ء کراچی ایکسپو سینٹر میں 19 تا 22 نومبر تک ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

آئیڈیاز 2024ء کراچی ایکسپو سینٹر میں 19 تا 22 نومبر تک ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئیڈیاز عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے، یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جو پاکستان اور دیگر بین الاقوامی ممالک سے تعلق رکھنے والے مندوبین، کاروباری حضرات، دفاعی حکام اور صنعت کاروں کیمابین تجارتی تبادلے کے بہتر مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلی ہاؤس میں انٹرنیشنل ڈیفنس ایزیبیشن اینڈ سیمینار آئیڈیاز 2024ء کے 12ویں ایڈیشن کے دوسرے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، سعید غنی، ذوالفقار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، ڈی جی ڈی پی او میجر جنرل اسد نواز، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی نے شرکت کی۔اجلاس میں انٹرنیشنل ڈیفنس ایزیبیشن اینڈ سیمینار آئیڈیاز 2024 کے 12ویں ایڈیشن کے انعقاد کے طریقہ کار پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مراد علی  شاہ نے کہا کہ آئیڈیاز 2024ء کراچی ایکسپو سینٹر میں 19 تا 22 نومبر 2024ء تک منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس 12ویں ایڈیشن کی میزبانی درحقیقت ہماری تکنیکی ترقی، جدت اور اعلی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز کا یہ ایڈیشن عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے اور انہیں مستحکم کرنے کے حوالے سے راہیں ہموار کرے گا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس اہم تقریب کے انعقاد کے حوالے سے تمام تر تیاریاں قومی سطح پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد اقدامات کو مزید بہتر کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش