0
Wednesday 3 Jul 2024 20:19

شہباز شریف کی ولادیمیر پوٹن سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

شہباز شریف کی ولادیمیر پوٹن سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور رشین فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان پُرجوش اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعلقات، توانائی کے شعبے، اہم علاقائی اور عالمی امور پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان تعلقات کی مسلسل نمو پر اطمینان کا اظہار کیا جو کہ باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم نے تجارت، توانائی، دفاع اور سلامتی سمیت باہمی فوائد کے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر جہتی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان روس بین الحکومتی تعاون کا اگلا اجلاس جلد ماسکو میں بلانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم نے روسی صدر کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 1145511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش