0
Wednesday 3 Jul 2024 20:44

برطانوی پولیٹیکل کونسلر کی امیر العظیم سے ملاقات، خطے کی صورتحال، فلسطین، کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

برطانوی پولیٹیکل کونسلر کی امیر العظیم سے ملاقات، خطے کی صورتحال، فلسطین، کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ برطانوی پولیٹیکل کونسلر زوئی وئیر نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم سے منصورہ میں ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، فلسطین، کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ برطانوی پولیٹیکل کونسلر کے وفد میں جیک وِدرز، سیکنڈ سیکرٹری پولیٹیکل اور پولیٹیکل ایڈوائزر طلال رضا شامل تھے۔ امیر العظیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی اصل طاقت عوام ہیں، ہم جمہوری آزادی، آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ جماعت اسلامی اقلیتوں کے حقوق کی علمبردار ہے، جڑانوالا واقعہ کی نہ صرف مذمت کی بلکہ الخدمت فانڈیشن نے متاثرین کی مالی امداد بھی کی۔

امیرالعظیم نے کہا کہ ملک میں الیکشن اگرچہ پرامن رہے تاہم دھاندلی اور نتائج تبدیلی کے عوام نے پوری جمہوری مشق کو مشکوک بنا دیا۔ جماعت اسلامی کا موقف ہے الیکشن نتائج کا اعلان فارم 47 کی بجائے فارم 45 پر ہونا چاہیے۔ الیکشن دھاندلی کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کے لیے پرامن جدوجہد کررہے ہیں، اسلام آباد میں مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف 12جولائی کو پرامن دھرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری آپریشنز مسائل کا حل نہیں، آپریشن عزم استحکام پر ہمارا موقف واضح اور دوٹوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے آپریشنز سے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہوا، انہوں نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات خطے میں امن کی بحالی، عوام کی خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے۔

امیرالعظیم نے کہا کہ مسئلہ فلسطین و کشمیر کا حل دونوں خطوں کے عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے۔ فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو جائز سمجھتے ہیں اور اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ برطانیہ فلسطین و کشمیر کے عوام کو حق دلانے کے لیے کردار ادا کرے، برطانیہ تاریخی اعتبار سے دونوں خطوں میں اہم کردار رہا ہے۔ زوئی وئیر نے کہاکہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویش کن ہے، اس مسئلہ کے حل کے لیے فوری اور مستقل جنگ بندی ضروری ہے، یہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔
 
خبر کا کوڈ : 1145518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش