0
Wednesday 3 Jul 2024 21:11

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں وفد نے ایرانی قونصلیٹ میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاک ایران دوستی، بین الاقوامی حالات اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں ڈائریکٹر امور خارجہ و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نوید علی بیگ، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی راشد قریشی بھی موجود تھے۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے ایرانی قونصلیٹ میں وفد کی آمد پر خیر مقدم کیا اور منعم ظفر خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 1145526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش