0
Wednesday 3 Jul 2024 22:17

ماسکو کیجانب سے طالبان پر عائد روسی پابندیاں اٹھانے پر غور

ماسکو کیجانب سے طالبان پر عائد روسی پابندیاں اٹھانے پر غور
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو طالبان کے خلاف عائد پابندیاں ہٹانا چاہتا ہے۔

واسیلی نبنزیا نے کہا کہ اس وقت ہم روسی پابندیوں کی فہرست سے طالبان کا نام نکالنے کے بارے کوئی قطعی جواب نہیں دے سکتے تاہم ماسکو، طالبان پر عائد اپنی پابندیاں اٹھانے پر غور کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے طالبان کو افغانستان کا موجودہ حکمران گروہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ایک طویل عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیئے، چاہے ہم اسے پسند کریں یا نہ کریں، طالبان آج ملک چلا رہے ہیں اور آپ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کر سکتے!
خبر کا کوڈ : 1145535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش