0
Wednesday 3 Jul 2024 21:56

پاکستان کیساتھ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں، ولادیمیر پوٹن

پاکستان کیساتھ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں، ولادیمیر پوٹن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی ملاقات کے ابتدا میں روسی صدر کی گفتگو منظر عامر پر آگئی۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے وزیراعظم پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے دوبارہ مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے، 2 سال پہلے ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے ہی اجلاس کے موقع پر سمر قند میں ملے تھے، ہم نے دو طرفہ امور کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی تھی۔ ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں، غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1145533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش