0
Wednesday 3 Jul 2024 21:07

نوکری پر مستقل نہ کئے جانے کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر اساتذہ کا احتجاج

نوکری پر مستقل نہ کئے جانے کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر اساتذہ کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے اساتذہ نے نوکریوں پر مستقل نہ کیے جانے کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تاہم محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے سرکاری اساتذہ کا نوکری پر مستقل نہ کیے جانے کے خلاف تین روز سے پریس کلب پر جاری دھرنا آج احتجاج میں تبدیل ہو گیا۔ مظاہرین تمام رکاوٹیں عبور کر کے سندھ اسمبلی کے باہر جا پہنچے اور نعرے بازی شروع کردی۔

سندھ اسمبلی سے مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے کی کوشش تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور مظاہرین پر لاٹھیاں بھی برسائیں۔ اسی دوران سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے چار رکنی وفد سے مذاکرات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اساتذہ کو مستقل کرنے کی سمری جلد وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔ اساتذہ نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا اور خبردار کیا کہ اگر وعدہ خلافی کی گئی تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1145524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش