0
Tuesday 2 Jul 2024 14:54

لاہور، یو ایم ٹی نے یمن کے طلبہ کیلئے سکالر شپ کا اعلان کردیا

لاہور، یو ایم ٹی نے یمن کے طلبہ کیلئے سکالر شپ کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ صدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ابراہیم مراد نے یمنی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کر دیا۔ یو ایم ٹی کامسٹیک فیلوشپ کے تحت 10 یمنی طلباء یو ایم ٹی میں بالکل مفت اعلی تعلیم حاصل کرینگے۔ یونیورسٹی یمنی طلباء کو معیاری تعلیم کیساتھ رہائش اور ٹرانسپورٹیشن بھی مفت فراہم کرے گی۔ یو ایم ٹی فیلو شپ کے تحت تعلیم حاصل کرنیوالے یمنی طلباء کو ماہانہ چالیس ہزار روپے وظیفہ بھی دے گی۔ یونیورسٹی  قومی اور بین الاقوامی سطح پر اعلی تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ سکالرشپ کامسٹیک اور یو ایم ٹی کے درمیان معاہدے کے تحت دی جا رہی ہیں۔ یو ایم ٹی میں 20 سے زائدممالک کے طلباء سکالرشپ پر اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1145238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش