0
Thursday 4 Jul 2024 12:34

پشاور، ایک اور پی ٹی آئی رہنما مجمع کیساتھ گرڈ اسٹیشن میں داخل، فیڈر چالو کروا دیا

پشاور، ایک اور پی ٹی آئی رہنما مجمع کیساتھ گرڈ اسٹیشن میں داخل، فیڈر چالو کروا دیا
اسلام ٹائمز۔ ایک اور پی ٹی آئی رہنماء نے مجمع کے ساتھ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر زبردستی فیڈر چالو کروا دیا۔ خیبر پختونخوا میں زبردستی فیڈر چالو کروانے کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ ترجمان پیسکو کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک شہاب نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پشاور میں مجمع کے ساتھ داخل ہوکر زبردستی کچوڑی فیڈر چالو کروا دیا۔

ترجمان کے مطابق مظاہرین نے پیسکو عملے کے ساتھ زور زبردستی کی اور فیڈر چالو کرایا جبکہ کچوڑی فیڈر پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کیوجہ سے 83 فیصد سے زائد لاسز ہیں۔ زبردستی فیڈر چالو کرانے سے دیگر فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ سیاسی کارکن ملک شہاب اور دیگر مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش