0
Tuesday 2 Jul 2024 12:04

پیپرا کو حکومتی عوامل کی ڈیجٹلائزیشن میں تیزی اور بہتری لانے کیلئے ہدایات

پیپرا کو حکومتی عوامل کی ڈیجٹلائزیشن میں تیزی اور بہتری لانے کیلئے ہدایات
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ایس آئی ایف سی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام اور پیپرا کو پروکیورمنٹ اور دیگر حکومتی عوامل کی ڈیجٹلائزیشن میں تیزی اور بہتری لانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کے تحت فائیو جی آکشن کا کام مکمل کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ لا ڈویژن کو ہدایات کی گئی ہیں کہ فائیوجی سے متعلق اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات پر فعال طور پر کام کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد حل کیا جائے۔ پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ میں وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی امور نے 235 ملین روپے کی منظوری دے دی۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی امور نے ای۔ روزگار پروگرام کیلئے 229 ملین روپے منظور کرکے تفویض شدہ اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش