0
Thursday 4 Jul 2024 12:06

دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو تقسیم نہیں کر سکتی، ڈاکٹر محمد مشتاق خان

دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو تقسیم نہیں کر سکتی، ڈاکٹر محمد مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت نہ کشمیر کو تقسیم کر سکتی ہے اور نہ ہی مقدمہ کشمیر کو نقصان پہنچا سکتی ہے، کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے، کشمیریوں نے قابض ہندوستان کی فوج کے لیے کشمیر کو گرم توے میں تبدیل کیا ہوا ہے، موودی کو شکست دیںگے، جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوں میں 76برسوں سے مسلط مفادپرست ٹولے سے قوام کی گردنیں آزاد کرائے گی، موروثی سیاست، کرپشن اور اقرباء پروری نے معاشرے کی بنیادیں ہلا دی ہیں، کرپٹ قیادت اور استحصالی نظام کو جڑ سے اوکھاڑ پھینگیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی حلقہ نمبر 6 کے زیراہتمام عید ملن پارٹی سے  خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق امراء جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی، سردار اعجاز افضل خان، نائب امیر شیخ عقیل الرحمان، امیر ضلع جہلم بشیر اعوان، امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد راجہ آفتاب، راجہ حارث، مسرور ظفر، راجہ نزاکت، عماد السلام، سید بشیر شاہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ گزشتہ 76 سال میں پاکستان یو یا آزاد کشمیر میں موجود نظام طاغوتی نظام ہے۔ ہمیں آزادی اس طاغوتی نظام کے لیے نہیں ملی تھی ہماری اسمبلی میں 53 اسمبلی ممبران موجود ہیں یہ اسمبلی بری طرح فیل ہو چکی ہے۔ ہماری ریاست کے عوام  نے جائز مسائل اٹھائے تھے، بجلی مہنگے داموں ملتی تھی، آٹا مہنگا ملتا تھا، ہماری آبادی نے ان مسائل کو اپنے بل بوتے پر حاصل کیا ہمارے اسمبلی ممبران میں ایک بندہ بھی ایسا نہیں تھا جو ان مسائل کا حل دے سکتا۔ جماعت اسلامی یہ سمجھتی ہے کے ہمارا یہ سیاسی نظام بری طرح فلاپ ہو چکا ہے۔ اس نظام کے فلاپ یونے کی وجہ موروثی سیاست ہے، سیاسی جماعتیں چند خاندانوں کی لونڈیاں بن کر رہ گئی ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں یہ نظام سیاسی ٹھگ چلا رہے ہیں یہ سیاسی الیٹ ہیں آزاد کشمیر کی آبادی راولپنڈی سے بھی کم ہے جماعت اسلامی یہ چاہتی ہے کے اس نظام کو بدلنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1145630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش