0
Tuesday 2 Jul 2024 11:48

بیرون ممالک مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل کرنے کیلئے جارحانہ انداز میں کام کرنا ہو گا، بیرسٹر سلطان

بیرون ممالک مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل کرنے کیلئے جارحانہ انداز میں کام کرنا ہو گا، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم جہاں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، وہاں پر ہمیں بیرون ممالک بالخصوص یورپ اور برطانیہ میں مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل کرنے کے لیے جارحانہ انداز میں کام کرنا ہو گا۔ 4 جولائی کو برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں برطانیہ میں مقیم کشمیری جہاں پاکستان اور کشمیری نژاد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں وہاں پر ایسے امیدواروں کو بھی ووٹ دیں جو کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی حمایت کرتے ہوں اور استحکام پاکستان پر یقین رکھتے ہوں۔ تاکہ برطانوی پارلیمنٹ میں قائم آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کے اراکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکے اور ہم برطانوی پارلیمنٹ سے موثر انداز میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند کروانے کے لیے آواز بلند کروا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے کنونیئر چوہدری ماجد اسماعیل اور کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ 

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بیرون ممالک بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کی یہ اہم ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے اس اہم اور فیصلہ کن موڑ پر مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورمز پر اجاگر کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کو رکوانے کے لیے اپنی آواز دنیا کے ایوانوں تک پہنچائیں۔ اس سلسلے میں ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر اور متحد و متفق ہو کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرنی ہو گی۔ لہذا 4جولائی کو برطانیہ میں ہونے والے انتخابات میں جہاں کشمیری اور پاکستانی نژاد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں وہاں پر ایسے امیدواروں کو بھی ووٹ دیں جو مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی تائید کرتے ہوں تاکہ ہم برطانوی پارلیمنٹ سے مزید جاندار انداز میں مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت بند کروانے کے لیے آواز اٹھا سکیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1145193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش