0
Tuesday 2 Jul 2024 15:02

راولپنڈی بم دھماکہ کیس میں 2 مجرمان کو تین، تین مرتبہ سزائے موت

راولپنڈی بم دھماکہ کیس میں 2 مجرمان کو تین، تین مرتبہ سزائے موت
اسلام ٹائمز۔ تھانہ گنج منڈی بم دھماکہ کیس میں 2 مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر تین، تین مرتبہ سزائے موت سنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں مجرمان کو اقدام قتل، زخمی کرنے کی دفعات میں مجموعی طور پر 23 سال قید، 5 لاکھ معاوضہ، ساڑھے 4 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔ دونوں مجرمان نصرت خان اور عادل خان کو تھانہ سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ مجرمان سے بھاری بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ سنایا، جج نے ریمارکس میں کہا کہ دونوں کو اُس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو۔ 13 دسمبر 2020ء کو بم دھماکہ میں خاتون مسماة یاسمین جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔ فیصلے کے بعد دونوں مجرمان کو ہتھکڑیوں میں جکڑ کر اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1145244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش