0
Tuesday 2 Jul 2024 14:52

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پشاور میں رینگ روڈ کبوتر چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ٹریفک پولیس کا اہلکار طاہر خان جاں بحق ہوا، جو اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش