0
Thursday 4 Jul 2024 18:17

وفاق المدارس الشیعہ نے نیا نصاب تعلیم نافذ کر دیا

وفاق المدارس الشیعہ نے نیا نصاب تعلیم نافذ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملحقہ مدارس دینیہ میں نئے نصاب تعلیم کو نافذ کر دیا ہے۔ 2025ء کے امتحانات نئے نصاب کے مطابق ہوں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین علامہ سید محمد تقی نقوی کی زیر نگرانی 21 دسمبر 2022ء کو نصاب کمیٹی کے اجلاس میں جدید تقاضوں کے مطابق نصاب تعلیم کا جائزہ شروع کیا۔ کمیٹی کے مختلف اجلاسوں میں نصاب تعلیم کو حتمی شکل دی گئی۔ نئے نصاب کے اجرا کا اعلامیہ چیئرمین نصاب علامہ محمد تقی نقوی، سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ علامہ محمد افضل حیدری اور ناظم امتحانات مولانا ملک محمد تحسین کے دستخطوں سے نصاب جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مدارس کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملحقہ دینی ادارے طلبہ کی نئے نصاب تعلیم کے مطابق تیاری کروائیں اور ان کے امتحانات نئے نصاب کے مطابق ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1145708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش