0
Tuesday 2 Jul 2024 12:08

صیہونی جرائم کے مقابلے مں خاموشی غیر انسانی ہے، ناصر کنعانی

صیہونی جرائم کے مقابلے مں خاموشی غیر انسانی ہے، ناصر کنعانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کی پٹی کے شہریوں پر روا دکھ اور تکلیفیں ناقابل بیان ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ہولناک جرائم کے ارتکاب میں امریکہ و اسرائیل کے حامیوں کا کردار صیہونی رژیم سے کم تر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام جرائم اور ظلم و بربریت کے مقابلے میں خاموشی و بے حسی غیر انسانی و غیر اخلاقی ہے۔ نیز انسانی ضمیر کی عدالت اور بارگاہ الہی میں مسترد و قابل مذمت ہے۔ واضح رہے کہ غزہ کی جنگ کے 270 روز گزر چکے ہیں اور صیہونی رژیم اپنے حملوں کو روز بروز شدید سے شدید تر کرتی جا رہی ہے۔ صیہونی لڑاکا طیاروں نے آج صبح بھی جنوبی غزہ میں "رفح" اور "خان یونس" پر بمباری کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش